Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپل شرما ' اب ہالی وڈ میں

بالی وڈ انڈسٹری میں اپنی صرف دو ہی فلموں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار کپل شرما  اب ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کی تیاری کررہے ہیں۔خبروں کے مطابق انہیں ہالی وڈ   سے مزاحیہ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ ہالی وڈ کی 'بیڈ ماماز پروڈکشن کمپنی  کی جانب سے کپل شرما کو فلم کا اسکرپٹ بھی بھیجا گیاہے تاہم کپل شرما نے ابھی فلم میں کام کرنے کی ہامی نہیں بھری ۔واضح رہے کہ کپل شرما ان دنوں اپنے ٹی وی شومیں ایک بار پھر سرگرم دکھائی دےرہے ہیں۔ کپل کی دوسری فلم ' فرنگی جلد ریلیز ہونےوالی ہے۔
 

شیئر: