جنید جمشید کی زندگی، سلمان کی دستاویزی فلم
پاکستان کے مایہ نازفنکار جنید جمشید کی حقیقی زندگی پر دستاویزی فلم، آنسو،پیش کی جائےگی۔ خبروں کے مطابق پاکستان میں موسیقی کے مشہور گروپ، جنون کی جانب سے معروف نعت خواں اورگلوکار جنید جمشید کی حقیقی زندگی پر مبنی ' آنسو،پایہ تکمیل کو پہنچ رہی ہے جسے اگلے ماہ دسمبر میں پیش کیاجائےگا۔پاکستانی میوزک گروپ جنون کے گٹارسٹ سلمان احمد، جنید جمشید کی زندگی کو فلم کے ذریعے پیش کرنے جارہے ہیں۔ سلمان احمد کا کہنا ہے کہ اس فلم میں جنید کی فنی و ذاتی زندگی کے پہلوؤں کو نمایاں کیاجائےگا ۔یاد رہےایک سال قبل دسمبرمیں گلوکار جنید جمشید ایک طیارہ حادثے میں دار فانی کوچ کرگئے تھے۔