خواتین کیلشیم کی کمی کو کیسے پورا کریں؟
پاکستان میں ہر دو میں سے ایک یعنی ہر دوسری عورت کیلشیم کی کمی کا شکار ہے۔ خواتین کو خاص طور پر کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ہڈیوں کی صحت اور اعضاء کی مناسب کارکردگی کے لیے کیلشیم کا مناسب مقدار میں ہونا نہایت ضروی ہے۔کیلشیم دودھ ، دہی ،پنیر ، تل ،ہڈیوں کا گودا ، سبز پتوں والی سبزیاں ، بادام ، پھلیاں ، خصوصاً سویا ،شیل فش وغیرہ میں کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ ان غذاؤں کے متواتر استعمال سے کیلشیم کی کمی کو دور کیا جاسکتا ہے ۔
اسکے علاوہ غذاؤں سے حاصل ہونے والی کیلشیم کی مقدار کو یوں بڑھایا جاسکتا ہے کہ ہڈیوں یا انڈے کے چھلکے کو چند گھنٹوں کے لیے سرکے یا لیموں کے رس میں بھگو دیں۔ پھر اس پانی کو سوپ یا کسی غذا کی تیاری میں استعمال کریں یا آپ جب ہڈیوں کا سوپ تیار کر رہی ہوں تو اس میں تھوڑا سا لیموں کا رس ، سرکہ یا ٹماٹر شامل کر دیں۔
اسکے علاوہ دن میں کم از کم15 منٹ دھوپ لیں ، خاص طور پر ٹھنڈے علاقے کی خواتین کچھ وقت دھوپ میں ضرور گزاریں اور اگر کیلشیم کی کمی خوراک کے ذریعے دور نہ ہو تو کیلشیم سپلیمنٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔