اسلام آباد... آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ متحدہ عرب امارات کا دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ گئے ۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات متوقع ہے۔ دھرنے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فون کرکے اسلام دھرنے کے معاملے کو پر امن انداز سے حل کرنے کی تجویز دی تھی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیراعظم سے ملاقات کی ۔فیض آباد دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔