حیدرآباد - - - --- - حیدرآباد کے گچی باؤلی اسٹیڈیم میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی ’’ سن برن پارٹی‘‘ ہوئی تاہم اس پارٹی میں ایک نوجوان نے اپنی بندوق کیساتھ داخل ہونے کی کوشش کی ۔ پولیس کو جانچ کے دوران پتہ چلا کہ اس نوجوان کے پاس لائسنس یافتہ ہتھیار ہے تاہم اسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔پارٹی میں بڑے پیمانہ پر نوجوان لڑکے اور لڑکیوںنے حصہ لیا۔ اس پارٹی کے اہتمام پر تنازعہ پیداہوگیا تھا۔ حیدرآباد ہائی کورٹ نے اس پارٹی میں 17سال سے کم عمر بچوں کو داخلہ نہ دینے کی ہدایت دی تھی۔عدالت کی ہدایت کے پیش نظر پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔اس پارٹی کو صرف10 بجے تک ہی منعقد کرنے کی اجازت دی گئی تھی ۔حیدرآباد میں پہلی مرتبہ اس طرح کی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔کانگریس نے اس پارٹی کی مخالفت کی تھی ۔کا نگریس کے سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمت راؤ نے اس کو تہذیب کے مغائر قرار دیا۔