Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر داخلہ بے خبر اور غیر ذمہ دار ہے، چوہدری نثار

  اسلام آباد..مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار احسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی شخص ہے جس نے کہا تھا کہ3 گھنٹے میں دھرنا کلیئر کرادوں گا اور اب آپریشن کا بوجھ عدالت پرڈال رہا ہے۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کے عہدے کا تقاضا تھا کہ آپریشن پر بہانے بنانے کی بجائے اپنی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہوتے۔ یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ ملک کا وزیر داخلہ اتنا بے خبر اور غیر ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال اپنی نااہلی چھپانے کے لئے بے سروپا بیانات سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں دھرنے کے خلاف ہونے والا آپریشن میری زیر نگرانی نہیں ہوا ۔ آپریشن کرنے یا روکنے کا فیصلہ اسلام آبادد انتظامیہ نے کیا۔

شیئر: