دبئی: سیاحتی ہوٹلوں کے کرایوں میں 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس لاگو ہوگا
دبئی: سیاحتی ہوٹلوں کے کرایوں میں 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔ دبئی کے تمام سیاحتی ہوٹلوں نے اپنے گاہکوں کو پیشگی اطلاع دیدی ہے کہ یکم جنوری سے بکنگ کے وقت کرائے کی قیمت پر5فیصد اضافہ ہوگا۔
ہوٹلوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ پیشگی تدابیر کے طور پر ہم نے دنیا بھر میں اپنے گاہکوں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے آگاہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ کرنے والے ادارے اور ہوٹلوں کے درمیان ابھی تک یہ بات طے نہیں ہوئی کہ ٹیکس کے نفاذ کے لئے کس سسٹم پر عمل کیا جائے گا۔
امارات کی مقامی خبریں، غیرملکیوں سے متعلق قوانین اور کمیونٹی کی رپورٹیں پڑھنے کےلئے یہاں کلک کریں