قومی وطن پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے اعزاز
* * * ذکاء اللہ محسن۔ ریاض* * * *
ریاض: قومی وطن پارٹی اوورسیز وِنگ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے طرف سے معروف اینکر پرسن اور اے وی ٹی چینلز دبئی کے ڈپی جنرل منیجر زمرد بونیری کو ان کی صحافتی خدمات اور اورسیز پاکستانیوں کے مسائل اجاگر کرنے کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیاجبکہ ان کے اعزا میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا، جس میں قومی وطن پارٹی کے ارکان نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پرسعودی عرب میں قومی وطن پارٹی کے چیئر مین اقبال وَدودخان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے جس طرح ترقی کی ہے اور معاشرے کی اصلاح واحوال کو بہتر بنایا ہے، اس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
دوسری طرف عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے رہنماآدم خان کی طرف سے خیبر ٹیلی ویژن امارات کے ڈپٹی جنرل منیجر زمرد بونیری اور خیبر پختونخوا کی معروف شخصیت بشیر خان کے اعزاز میں شاندارعشائیہ کی تقریب کا انعقادکیاگیا۔
اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے مرکزی صدر گل زمین خان،معروف صنعت کار پیر علی محمد اور ممتاز میر کے علاوہ ظہور احمد خان،انعام خان، حبیب یونس ،انجینیئرگوہر خان،ڈاکٹر ابرآیم ،امیر محمد،شاہ جی ،حیات خان،قاری محب اللہ،ساجد خان ،نصیب شاہ،محمد علی راونی،میاں جمال شاہ،زوانی خان ،شیر محمد خان،عمر واحد،طاہر خان،حبیب الرحمن،نعیم خان،فضل علی،گوہرعلی ، سیماب یوسفزئی اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب کے آخر میں آدم خان کی طرف سے خصوصی مہمانوں کو تحائف بھی پیش کے گئے۔