Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت :مؤثر ٹیم ورک ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام

ٹریننگ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، محمد عرفان عادل
 محمد عرفان شفیق۔ کویت

---------------

    کویت: پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی ٹیم نے ایک ٹر یننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا جسکا موضوع’’ مؤثر ٹیم ورک اور اسکی حکمت عملی‘‘ تھا۔ اس نہایت ہی اہم موضوع پر ہونے والی ٹریننگ میں کویت کے طول و عرض سے ورکنگ پروفیشنلزنے شرکت کی۔
    ٹریننگ ورکشاپ کاآغاز اللہ رب العزت کے نام سے پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے بانی و صدر محمد عرفان عادل نے کیا اور اسکے بعد ٹریننگ کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور لیڈ ٹرینر انور علی اور معاون ٹرینر فیصل جمیل کا تعارف پیش کیا۔ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے نائب صدر اور معروف ٹرینر انور علی اس ٹریننگ ورکشاپ کے لیڈ ٹرینر تھے جبکہ فیصل جمیل نے انکی معاونت کی۔
    انور علی نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں ٹیم ور ک کے موضوع پر لیکچر اور پریزنٹیشن دی اور شرکاء کو ٹیم ورک کے حوالے سے اہم نکات اور طریقۂ کار سے آگاہ کیا۔
    پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے صدر محمد عرفان عادل نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم ان شاء اللہ آئندہ بھی ایسی ٹریننگز کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے ٹریننگ ورکشاپ کے کامیاب انعقاد کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا اور فورم کے تمام ممبران کی کاوشوں کا سراہا۔

شیئر: