Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون پلس 5 ٹی اسمارٹ فون 5 منٹ میں فروخت

چینی کمپنی کی جانب سے متعارف کروائے گئے اسمارٹ فون ون پلس 5 ٹی کو انڈیا میں فروخت کے لیے پیش کر دیاگیا اور کمپنی کے مطابق 5 منٹ سے بھی کم وقت میں تمام اسمارٹ فونز فروخت ہوگئے۔ 
کمپنی کے کو فاؤنڈر کارل پائی کا کہنا ہے کہ 5 ٹی کمپنی کا اب تک کا سب سے تیزی سے بکنے والا اسمارٹ فون ہے۔ اسمارٹ فون کو فی الحال ایمازون پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ فون کو باقاعدہ فروخت کے لیے 28 نومبر سے پیش کیا جائے گا۔
 واضح رہے کہ ون پلس 5  ٹی کو کمپنی نے 16 نومبر کو لانچ کیا تھا اور 64 جی بی کے ساتھ اسکی قیمت 499 یورو اور 128 جی بی کے ساتھ فون کی قیمت 559 یورو ہے۔ 
 

شیئر: