Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشان کھتر کیلئے بہترین اداکار کا ایوارڈ

بالی وڈ کے نئے ہیرو ایشان کھتر کو حال ہی میں بہترین اداکاری پر ایوارڈدیاگیاہے۔۔اداکار ایشان کھتر کو ترکی میں ہونےوالے انٹرنیشنل بوسفورس فلم فیسٹیول میں فلم ' بیانڈ دی کلاوﺅڈز' میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ کا اہل قرار دیاگیا۔ 22 سالہ اداکار ایشان کھتر اداکار شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ہیں جو اپنی پہلی فلم ' دھڑک' سے بالی وڈ میں قدم رکھنے جارہے ہیں ان کے ساتھ اداکارہ جھانوی کپور کام کررہی ہیں۔ دونوں اداکاروں کی یہ پہلی فلم ہے جو اگلے برس نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
 

شیئر: