Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجھ سے شادی کروگی! شارا پووا کو مداح کی پیشکش

استنبول: روسی ٹینس کھلاڑی ماریا شاراپووا کومیچ کے دوران اسٹیڈیم میں ایک مداح نے شادی کی پیشکش کردی۔یہ میچ ترکی کے شہر استنبول میں کھیلا جارہا تھا۔سابق نمبر ون ٹینس کھلاڑی ماریا سروس کررہی تھیں کہ اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کے درمیان ان کے ایک مداح نے چلاتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کردی۔ مداح نے ماریا سے پوچھا کہ کیا مجھ سے شادی کرو گی!جس پر وہاں موجود شائقین ہنسنے لگے۔اس پر ٹینس اسٹار بھی خاموش نہیں رہیں اور انہوں نے شادی کی اس پیشکش پر ’شاید‘ کہہ کر جان چھڑا لی ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب خوبرو دوشیزہ ماریا شاراپووا کو ان کے میچ کے دوران شادی کی پیشکش کی گئی ہو۔اس سے قبل 2012ءمیں بھی میچ کے دوران ایک مداح نے ان سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ ان سے شادی کریں گی؟تاہم اس وقت ماریانے سب کے سامنے انکار کردیا تھا۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے 2016 ءمیں مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ کے باعث ماریا شاراپووا پرپابندی عائد کردی تھی اور سزامیں کمی کے بعد وہ اپریل 2017ءمیں دوبارہ ٹینس کورٹ میں واپس آئی ہیں۔
 

شیئر: