Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راولپنڈی: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: سیمی فائنل آج ہوںگے

راولپنڈی: راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔فیض آباد میں دھرنے اور سیاسی کشیدگی کے باعث یہ میچ ملتوی کئے گئے تھے۔ کامران اکمل اور احمد شہزاد کی قیادت میں اِن ایکشن لاہور کی دو ٹیمیں گیارہ، گیارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔ 
مزید پڑھیں:نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دونوں سیمی فائنلز ملتوی
پہلے سیمی فائنل میں لاہور وائٹس اور فیصل آباد کا مقابلہ ہو گا ۔یہ میچ دوپہر 12 بجے شروع ہو گا۔ دوسرا سیمی فائنل لاہور بلیوز اور فاٹا ریجن کے درمیان سہ پہر 4بجے شیڈول ہے ۔سیمی فائنل جیتنے والی دونوں ٹیموں کے مابین فائنل میچ30 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: