قنفذہ کے سمندر میں پھنس جانے والے دو افراد کو بچالیا گیا
’اطلاع ملی کہ دو مصری ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں خراب ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ سرحدی سیکیورٹی فورس نے قنفذہ کے سمندر میں پھنس جانے والے دو غیر ملکیوں کو بچالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’اطلاع ملی کہ دو مصری ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں خراب ہوگئی ہے‘۔
’اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم روانہ ہوگئی اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر مصری ماہی گیروں کو بچالیا‘۔
سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’سمندری سفر سے پہلے کشتی کا اچھی طرح سے معائنہ کرنا ضروری ہے‘۔
’کسی بھی ہنگامی حالت یا امداد کی ضرورت پر فوری طور پر مشترکہ آپریشن روم سے رابطہ کریں‘۔
