Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنی کے خلاف ایس آئی ٹی کی چارج شیٹ داخل

پنچکولہ۔۔۔۔۔ پولیس نے گرمیت کی راز دار اور پنچکولہ میں پُرتشدد ہنگاموں کے الزام میں ملوث ہنی پریت کے خلاف جرائم کی دستاویز تیا ر کر لی گئی۔ ایس آئی ٹی ٹیم نے سی جے ایم روہت واٹس کی عدالت میں ہنی پریت کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے جن میں ہنی کے پنچکولہ تشدد کے معاملے میںشرکت کی بات سامنے آئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ 9دن کے ریمانڈ میں ہنی پریت نے فسادات میں ملوث ہونے کی بات قبول کرلی تھی۔پولیس نے ہنی سے لیپ ٹاپ، موبائل ، ڈائری اور دیگر اہم دستاویزات حاصل کرلئے۔ ہنی پریت کے علاوہ ڈاکٹر آدتیہ ، مہندر انساں ، سریندر دھمن، دلاور دان سنگھ پر بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

شیئر: