Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردی ....عسکری و سلامتی پر سعودی اخبار کا اداریہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ کب کامیاب ہوگی؟ سعودی اخبار البلاد میں بدھ 29نومبر کو جو اداریہ شائع ہوا اسکا ترجمہ نذر قارئین ہے۔
البلاد کا اداریہ
دہشتگردی کے خلاف جنگ اسی وقت کامیاب ہوگی جب عسکری اور سلامتی کے تمام محاذوں پر مکمل محاذ آرائی کا اہتمام کیا جائیگا۔ یہ جنگ اسی صورت میں نتیجہ خیز ثابت ہوگی جب دہشتگرد عناصر اور اس کے گروہوں کی بیخ کنی کیلئے براہ راست حملے ہونگے اور پیشگی کارروائی کا موثر اہتمام کیا جائیگا۔ یہ مہم اُسی صور ت میں ثمر بار ثابت ہوگی جب ذرائع ابلاغ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کرینگے، آگہی مہم پر توجہ دیں گے اور ملک و قوم کو صف بستہ کرنے کےلئے خود کو وقف کردیں گے۔ غالباً سب سے زیادہ خطرناک چیلنج وہ ادارے ہیں جو دہشتگرد تنظیموں اور جماعتوں کی مالی اعانت کےلئے گمراہ کن افکار پھیلانے ، لوگوں کے ذہن صاف کرنے اور دین کے نام پر دہشتگردی کو تحفظ فراہم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اسلام دہشتگردی اور اسکی جملہ خرافات اور مجرمانہ سرگرمیوں سے بری الذمہ ہے۔ اس تناظر میں ذرائع ابلاغ کا کردار نئی نسلوں کو زہریلے افکار سے بچانے کے سلسلے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس تناظر میں تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشتگردی کے خطرات پھیلانے والے ممالک او ردہشتگردانہ افکار کے سوتوں تک رسائی حاصل کریں۔ ایران اس سلسلے میں تخریبی کردارادا کررہا ہے۔ سعودی وزیر ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے بجا کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کثیر جہتی ہے۔سب سے اہم پہلو ابلاغی جنگ کا ہے۔ مسلم ممالک کو ایران کی باغی ریاست کے خلاف جملہ توانائیاں مسخر کرنا ہونگی، ان ممالک اور اداروں کے خلاف بھی اتحاد و اتفاق پیدا کرنا ہوگا جو دہشتگردی کے تباہ کن منصوبے میں ایران کی ہمنوائی کررہے ہیں۔ اسلامی فوجی اتحاد نے سعودی دارالحکومت ریاض سے یہی پیغام دیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
مزید پڑھیں:۔سعودی اخبارات کیا کہتے ہیں؟

شیئر: