بادام کے تیل کو آنکھوں کے گرد لگا کر نرمی سے ایک منٹ تک مساج کریں ۔ مساج کے بعد تیل 15 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر گیلی روئی سے آنکھوں کے گرد لگا تیل نرمی سے صاف کر لیں ۔ خیال رکھیں کہ جلد کو رگڑنا نہیں ۔ اس عمل سے سیاحلقے ختم ہو جائیں گے ۔
حلقے ختم کرنے کے لیے ایک اور نسخہ یہ ہے کہ کھیرے اور آلو کا رس یکساں مقدار میں لے کر آنکھوں کے گرد 15 منٹ تک لگائیں ۔ یہ رس محض لگانا ہے مساج نہیں کرنا ۔ اس نسخے کو اپنی سہولت کے مطابق دن میں کسی بھی وقت استعمال کیا جا سکتا ہے ۔