پشاور...خیبرپختونخوا پولیس کے آئی جی صلاح الدین محسود نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد حملے میں بڑے جانی نقصان کو بچالیا۔ درجنوںہلاکتیں ہوسکتی تھیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ریپڈ رسپارنس ٹیم 3 سے 5منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔دہشت گرد برقع پہن کرآئے تھے۔ خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں۔ زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ میں اندر داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس ، فوج ور دیگر سیکیورٹی اداروں کی بہترین کو آرڈی نیشن کے باعث حملہ آوروں کو ہاسٹل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے آپریشن کے ساتھ وہاں موجود طلبہ کو بھی بحفاظت باہر نکالا ۔سیکیورٹی فورسزنے دیگر ہاسٹلوں کو دہشت گردوں کے پہنچنے سے پہلے کور کرلیا تھا۔دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، بارودی مواد اور خود کش جیکٹس برآمد کرلی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں موجود نہیں، اکادکا واقعات رونما ہورہے ہے جس میں افغانستان میں بیٹھے دہشت گرد ملوث ہیں۔