Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندری طوفان سے ہند اور سری لنکا میں 16 افراد ہلاک

نئی دہلی۔۔۔ہند اور سری لنکا میں تیز رفتار جھکڑوں کی زد میں آکر 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ طوفان کی زد میں آکر7 سری لنکا میں اور 9  ہند میں ہلاک ہوئے ۔ اس طوفان کی رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی گئی ہے۔ ہندکی خاتون وزیر دفاع نرملا سیتارامن کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی سمندری علاقے میں مچھیروں کی لاپتہ کشتیوں کی تلاش کے لیے جہازوںکو روانہ کر دیا گیا ہے۔ کیرالہ کے ساحلی علاقوں میں سیاحوں کو سمندر سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کیرالہ اور جنوبی تامل ناڈو میں مرنیوالوں کی تعداد 8 بتائی گئی ہے۔ سیکڑوں درخت جڑوں سے اکھڑ چکے ہیں۔

 

شیئر: