کویت: گرد وغبار کے باوجود پروازیں متاثر نہیں ہوئیں
کویت: کویت میں گرد وغبار کے طوفان کے باوجودپروازیں متاثر نہیں ہوئیں۔ کویتی محکمہ شہری ہوا بازی نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ملک بھر میں گرد وغبار کے طوفان کے باعث حد نگاہ 800میٹر تک محدود ہوگئی ہے تاہم کویت انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد ورفت کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری ہے۔محکمہ نے کہا ہے کہ لینڈنگ اور ٹیک آف کے لئے حد نگاہ 300سے500میٹر تک درکار ہے۔ واضح رہے کہ آج پیر کو کویت سمیت دیگر خلیجی ممالک میں گرد وغبار کا طوفان ہے۔