ایمسٹرڈیم ..... ایمسٹرڈیم میں ایک خاتون مسافر اسو قت بھونچکا رہ گئی جب اس نے دیکھا کہ ایک انجینیئر طیارے کی مرمت کے بعد اس پر پلاسٹک کا ٹیپ چڑھا رہا ہے۔ طیارہ برلن جارہا تھا۔ تمام مسافر بیٹھ چکے تھے لیکن طیارے کے انجن کی مرمت کا کام جاری تھا۔ اسی دوران ایک خاتون نے یہ منظر دیکھا تو فوری کیمرے میں ضبط کرلیا۔ خاتون کا کہناتھا کہ اس انجن پر پہلے بھی ایک ٹیپ چڑھا تھا۔ انجینیئر نے پرانا ٹیپ اتارا اور نیا ٹیپ لگادیا۔جب ایئرلائن حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ ٹیپ انتہائی تیز ہوا بھی برداشت کرسکتا ہے او راس سے مسافروں کی سیکیورٹی پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ خاتون کا کہناتھا کہ ظاہر ہے کہ انجینیئر نے یہ ٹیپ انجن پر لگایا تھا وہ مکینیکل وجوہ کی بناءپر لگایا تھا محض خوبصورتی کی بناءپر نہیں۔ واضح ہو کہ 2015ءمیں بھی ایزی جیٹ طیارے پر اسی طرح کا ایک ٹیپ لگانے کی وڈیو وائرل ہوگئی تھی۔