Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب ریفرنسز یکجا کرنے کیلئے نواز شریف کی ایک اور درخواست

  اسلام آباد..سابق وزیراعظم نواز شریف نے نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست پر اعتراضات کے خلاف فیصلے پر نظر ثانی کے لئے سپریم کورٹ میں دوبارہ درخواست دائر کردی۔ ابتدائی درخواست رجسٹرار نے مسترد کردی تھی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان چیمبر سماعت میں رجسٹرار کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔نواز شریف نے چیف جسٹس کے ان چیمبر فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ عدالت کئی مقدمات میں پہلے بھی فیصلوں کا دوبارہ جائزہ لے چکی ہے اور قرار دے چکی ہے کہ تکنیکی نکات انصاف کے راستے میں حائل نہیں ہو سکتے۔ درخواست میں کہا گیا کہ فیصلہ چیلنج ہو تو عدالت میرٹ پر ازسرنو سماعت کی پابند ہے۔ فیصلہ غیر قانونی قرار دینے کی درخواست کی سماعت چیمبر میں نہیں ہوتی۔فیصلہ نوازشریف کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔عدالت کا 3 رکنی بنچ ناہید بٹ کیس میں نظرثانی درخواست خارج ہونے کے بعد اسی معاملے پر لارجر بنچ کی تشکیل کا حکم دے چکا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ آئینی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات اور اپیل خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ریفر نسز یکجا کرنے کی آئینی درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔

شیئر: