جدہ.... سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ نے کہا ہے کہ ہفتہ کی دوپہر 3 بجکر 19 منٹ پر نماص میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم یہ ریکٹر اسکیل پر 1.7 شدت کے تھے۔ بورڈ کے ترجمان طار ق اباالخیل نے نماص کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اطمینان دلایا ہے کہ معاملات قابو میں ہیں ماہرین علاقے میں ہونےو الی جغرافیائی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حالات خطرناک ہوئے تو شہریوں کو پیشگی اطلاع دے دی جائے گی۔