اماراتی ادارہ شہریت و کسٹم فیڈریشن کا کہنا ہے’ تعلیم کے شعبے میں 16 ہزار سے زائد گولڈن اقامہ جاری کیا جاچکا جن میں امارات میں زیر تعلیم غیرملکی طلبا شامل ہیں جو انٹرمیڈیٹ میں نمایاں نمبروں سے کامیاب ہوئے۔‘
امارات الیوم کے مطابق گولڈن اقامے کے حوالے سے فیڈریشن نے بتایا’ قوانین کے تحت تعلیم کے شعبے میں مثالی کارکردگی رکھنے والے طلبا کو گولڈن اقامہ جاری کیا جاتا ہے۔‘
ایسے طلبا جنہیں اب تک گولڈن اقامہ جاری کیا گیا ہے ان میں سب سے زیادہ تعداد انٹرمیڈیٹ کے طلبا کی ہے جو 10 ہزار 710 ہے جبکہ اماراتی جامعات میں زیر تعلیم 5 ہزار 246 طلبا کو گولڈن اقامہ جاری کیا گیا۔
بیرونی جامعات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے 147 طلبا اور مختلف تعلیمی شعبوں میں نمایاں کارکردگی کے حامل 16 ماہرین کو بھی گولڈن اقامہ دیا گیا۔