یمنیوں نے حوثی کے خلاف بغاوت کا اعلان کردیا، علی صالح
یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح نے اپنے اتحادی حوثی شیعہ باغیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف شہریوں نے بغاوت کردی ہے۔
حوثیوں نے یمنی شہریوں کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ یمنی فورسز حوثی ملیشیا کے احکامات قبول کرنے سے انکار کردیں۔ انھوں نے یمن کے پڑوسی ممالک کے ساتھ از سر نو تعلقات شروع کرنے کا بھی عندیہ دیااور یمن میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔