آن لائن کاروبار پر واٹ.....سعودی اخبار کی شہ سرخیاں
3دسمبر 2017ءاتوارکو شائع ہونے والے سعودی اخبار” المدینہ“ کی صفحہ اول کی شہ سرخیاں کچھ اس طرح ہیں۔
٭ آن لائن کاروبار پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگے گا
٭ ایرانی ملیشیاﺅں کیخلاف غیور عرب کھڑے ہوگئے، الموتمر کا سرکاری اداروں پر کنٹرول، علی صالح نے نیا باب شروع کرنے کی اپیل کردی۔ عرب اتحادیوں نے یمن کے تشخص اور سرزمین کے تحفظ کیلئے یمنی عوام کی حمایت کا یقین دلادیا
٭ مالیاتی دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت کے جرائم پر موثر سزاﺅں کے قانون کا مسودہ تیار
٭ سعودی عرب میں مرتد کیلئے مقرر سزا منسوخ کرنے کے دعوے سراسر جھوٹے ہیں، سعودی عہدیدار
٭ تجارتی عدالتیں روزانہ 59مقدمات نمٹائیں گی
٭ 5برس کے دوران 6صفائی کمپنیوں کو 2ارب ریال دیئے گئے
٭ پٹرول کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ برقرار رکھنے والے اقدام نے تیل کے نرخ بڑھادیئے
٭٭٭٭٭٭٭٭