اسلام آباد:انٹرنیشنل بے نظیربھٹو ٹینس ٹورنامنٹ 18 دسمبر سے اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں 7 کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18 اور بوائز انڈر14 ، بوائز انڈر 12 اور ویٹران 60 پلس شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 15 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، امریکہ ، جرمنی ، فرانس، روس اور ہندسمیت مختلف ملکوں کے کھلاڑی شرکت کریں گے ۔