نرگس فخری نے ادے چوپڑا سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا
بالی وڈاداکارہ نرگس فخری نے فلم پروڈیوسر ادے چوپڑا سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ آئندہ برس ان دونوں کی جانب سے سادگی سے شادی کئے جانے کا امکان ہے۔نرگس فخری کی شادی سے متعلق تازہ خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب ان کے اور پروڈیوسر ادے چوپڑا کے درمیان دوستی کی خبریں آئے دن نشر اور شائع ہوتی رہتی ہیں۔ ایک جریدے نے اپنی خبر میں بتایا کہ اگرچہ نرگس فخری کی ٹیم نے ان کی اور ادے چوپڑا کی شادی سے متعلق افواہوں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ ان دنوں امریکہ میں رہائش پذیر ہیں تاہم وہ کام کے سلسلے میں ممبئی آتی رہتی ہیں۔نرگس فخری کی ٹیم نے ان کی شادی سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دیامگر اخبار نے انتہائی مستند ذرائع سے بتایا کہ اداکارہ نے حال ہی میں نہ صرف ادے چوپڑا بلکہ ان کی والدہ پامیلا چوپڑا سے بھی ان کی رہائش پر ملاقات کی۔ذرائع نے بتایا کہ نرگس فخری اور ادے چوپڑا نے 2018 میں سادگی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ ان دونوں کے درمیان 2016 سے روابط کی خبریں چل رہی ہیں، ماضی میں ادے چوپڑا اداکارہ کو صرف اپنی دوست قرار دے چکے ہیں۔ادے چوپڑا نے میڈیا میں اپنے اور نرگس فخری کے درمیان روابط کی خبروں پر کبھی برہمی کا اظہار نہیں کیابلکہ انہوں نے انٹرویوز کے دوران بھی اداکارہ کو اپنی بہترین دوست قرار دیا۔