ریاض..... وزارت محنت و سماجی فروغ کے ترجمان نے خالد ابا الخیل نے واضح کیا ہے کہ وزارت 156508 نجی اداروں کو سعودائزیشن کی شرح بڑھانے کیلئے مالی تعاون دے گی۔ اس سلسلے میں فروغ افرادی قوت فنڈ ہدف بھی وزارت کے ساتھ تعاون کرے گا۔ اباالخیل نے توجہ دلائی کہ فروغ افرادی قوت فنڈ نجی اداروں کی جانب سے ماہانہ سوشل انشورنس زر اشتراک جمع کرے گا۔ یہ سبسڈی 31 جولائی کے بعد تعینات کئے جانے والے سعودی ملازمین کیلئے ہوگی ، ہدف ان کی تنخواہ کا 15 فیصد دے گا۔