دورہ نیوزی لینڈ: کامران اکمل کی نوانٹری
لاہور:دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے، سیریز کا آغاز 6 جنوری 2018ءکو ون ڈے میچ سے ہو گا۔ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں رنز کے انبار لگانے کے باوجود کامران اکمل کی قومی ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں اور ان کے لئے نوانٹری کا بورڈ آویزاں ہے کیونکہ پی سی بی کی ٹیم مینجمنٹ کمیٹی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی خواہشمند ہے۔احمد شہزاد کو ایک روزہ ٹیم سے ڈراپ کردیا جائے گا مگر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انہیں آخری موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فاسٹ بولر عثمان شنواری انجری مسائل سے دوچار ہیں اس وجہ سے ان کی ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں اور ان کی جگہ جنید خان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔گھنٹے کی انجری کا شکار اظہرعلی صحتیاب ہو چکے ہیں اور ان کی ون ڈے ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔