Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار کے نائب وزیر اعلیٰ کے بیٹے کی شادی، سادگی کی مثال بنی

پٹنہ ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے نائب وزیر اعلیٰ سشیل مودی کے بڑے بیٹے اتکرش کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد دولہا دلہن کو گلدستہ پیش کرکے مبارکباد دی اور خوشگوار زندگی کیلئے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ نائب وزیر اعلیٰ سشیل مودی نے وزیر اعلیٰ کو گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔ سشیل مودی کے بیٹے کی شادی کی خاص بات یہ رہی کہ اس شادی میں نہ تو جہیز لیا گیا اور نہ ہی بینڈ باجااور بارات نظر آئی۔شادی کی تقریب انتہائی سادگی  اور پروقار طریقے سے منعقد کی گئی۔ اس  میں  بہار کے گورنر ستیہ پال ملک ، گوا کی گونر مردلا سنہا، میگھالیہ کے گورنر شری گنگا پرساد، سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر ، جھار کھنڈ کے وزیر اعلیٰ رگھودر داس ، اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے علاوہ دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔

شیئر: