اسلام آباد... وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے پیر کوامریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق پاک امر یکہ تعلقات،خطے کی صورتحال اور افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزرا خرم دستگیر،خواجہ آصف اوراحسن اقبال بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ جیمز میٹس پیر کی صبح پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ وزارت خارجہ و دفاع کے حکام نے استقبال کیا۔ مذاکرات میں خطے اور خاص طور پر افغانستان میں قیام امن کا موضوع ایجنڈا سرفہرست ہے ۔دہشت گردی کے خلاف اتحاد میں انٹیلی جنس شیئرنگ، مشترکہ مشقوں و دیگر معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان میں مزیدامریکی فوج کی تعیناتی پر ہماری اور امریکہ کی سوچ میں فرق ہے۔ اس معاملے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔