Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے پر 20 افراد پر مقدمہ

    حیدرآباد۔۔۔۔۔۔ حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ میں شراب پی کر گاڑی چلانیوالے افراد کیخلاف چلائی گئی مہم کے دوران 20افراد کیخلاف معاملہ درج کرلیا گیا ۔پولیس نے اپنی معمول کی مہم کے دوران ان کو پکڑ لیا جن میں2 خواتین اور تلگو کامیڈین نوین بھی شامل ہے۔ نوین پولیس اور میڈیا کو دیکھ کر کار کے نیچے چھپنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم پولیس نے اس کو پکڑ لیا۔پولیس نے اس مہم کے دوران 14کار وں ،6ٹووہیلرس کو ضبط کیا۔پولیس نے کہا کہ ان پکڑے گئے افراد کیخلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ ان کی کونسلنگ کی جائے گی اور بعد ازاں ان کو عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

شیئر: