Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثانیہ”بدھائی ہو “ میں ایوشمان کی ہیروئن

بالی وڈ کی 'دنگل گرل' ثانیہ ملہوترا کو نئی فلم مل گئی۔ اداکارہ ثانیہ ملہوترا کو فلمساز امیت شرما نے اپنی فلم' بدھائی ہو' میں کاسٹ کرلیا ہے ۔ثانیہ اس فلم میں اداکار ایوشمان کھرانا کی ہیروئن کے طور نظر آئیں گی۔ بالی وڈ خبروں کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے برس کیاجائےگا۔ اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے سال 2016 کی مشہور فلم' دنگل' میں عامر خان کےساتھ کام کیا تھاجبکہ عامر خان کی فلم' سیکرٹ سپراسٹار' کیلئے انہوں نے ایک گیت کی کوریوگرافی بھی کی ہے۔حال ہی میں انسٹاگرام پر ثانیہ کی ایک رقص وڈیو سامنے آئی ہے۔
 

شیئر: