ترک آئس کریم فروش نے ماورا کوچکرادیا
ترکی میں آئس کریم والے نے شعبدے بازی کا شاندار مظاہرہ کر کے اداکارہ ماورا حسین کو چکرا کر رکھ دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماورا حسین ترکی میں آئس کریم کھانے کیلئے ایک اسٹال پر پہنچیں۔اسٹال والے نے ماورا حسین کو آئس کریم دیتے ہوئے ایسی شعبدے بازی کا مظاہرہ کیا کہ ماورا چکرا کر گئیں۔کچھ دیر تک ماورا کو تنگ کرنے کے بعد بالآخر آئس کریم والے نے انہیں آئس کریم دے ہی دی۔ماورا نے وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو ان کے فینز بھی اسے دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے۔اس سے قبل ترکی میں ہی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ آئس کریم فروش کی شعبدے بازی پر مبنی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔