نوکیا کمپنی کے تمام اسمارٹ فونز اینڈرائیڈ اوریو پر اپگریڈ ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور اب نوکیا 3 کے لیئے اینڈرائیڈ اوریو اپ ڈیٹ جاری کی جائیں گی۔ اکتوبر کے مہینے میں نوکیا 3 کے لئے7.1.2 اپ ڈیٹ جاری کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن اپ ڈیٹ کو جاری نہیں کیا گیا اور فون اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت ہی کام کرتا رہا تاہم اب ایچ ایم ڈی گلوبل کے چیف پروڈکٹ آفیسر جوہو سروکاس کا کہنا ہے کہ نوکیا 3 کو براہ راست اینڈرائیڈ اوریو پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
اس بات کا اعلان انہوں نے ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے کیے گئے سوال کے جواب میں کیا۔نئی اپ ڈیٹ کب جاری کی جائے گی ،اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا ۔