نوکیا 9 کی تفصیلات لیک
اتوار 22 اکتوبر 2017 3:00
نوکیا کمپنی کے اسمارٹ فون نوکیا 7 اور نوکیا 8 کو متعارف کروائے چند ہفتے ہی گزرے ہیں کہ کمپنی کی جانب سے نوکیا 9 کی تیاری سے متعلق لیکس سامنے آ گئی ہیں۔ فون کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ اسکی تصویر بھی لیک ہو گئی ہے جسکے مطابق فون میں ڈوئل کیمرہ ہمپ دیا گیا ہے۔
فون میں 5.5 انچ امولڈ ڈسپلے ، فنگر پرنٹ سینسر ، گلاس بیک ، 6/8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیے جانے کا امکان ہے۔ یہ بھی رپورٹس ہیں کہ یہ کمپنی کا پہلا اسمارٹ فون ہو گا جو آئرس اسکینر کو سپورٹ کرے گا۔ فون کی قیمت 750یورو تک ہونے کا امکان ہے اور اسے 2018 کے اوائل میں پیش کیا جائے گا۔