کالوکان ، فلپائن.... یہاں جاری ہونے والی ایک وڈیو نے سب کو حیران و پریشان کردیا ہے جس میں کسی انتہائی غیر ذمہ دار اور مجرمانہ ذہن کے حامل شخص یا خاتون نے موٹر بائیک کی سائڈکار میں ایسی حالت میں رکھا تھا کہ بچہ پوری طرح سے پلاسٹک کی تھیلی میں بند تھا اور سانس لینے میں اسے تکلیف ہورہی تھی کہ اس کی چیخ نکل گئی۔ آواز سنتے ہی لوگ اس کی جانب دوڑے اور انہوں نے کسی تاخیر کے بغیر پلاسٹک میں لپٹے اس بچے کو جو نوزائیدہ نظرآرہا تھا وہاں سے نکال کر اسپتال پہنچا دیا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ حرکت کس کی ہے مگر اب اسکی زندگی بچ چکی ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ بچے کی آواز سب سے پہلے دوستوں کے ایک گروپ نے سنی جو صبح سویرے تفریح کے بعد باہر آرہے تھے۔ انہوں نے جب بچے کو اٹھایا تو پلاسٹک کی تھیلی بھی بچے کے ناک سے نکلنے والے خون میں لت پت نظرآئی۔ حد تو یہ تھی کہ اس کی ناف بھی نہیں کٹی تھی اور ناف کی نلی سے بھی خون رس رہا تھا۔