اسلام آباد .... پاکستان چا ئے درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے اور سالانہ 50 ارب روپے چائے کی درآمد پر خرچ کئے جاتے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 1.5 لاکھ ایکڑ رقبہ پر چائے کاشت کی جا سکتی ہے ۔ اس میں 64 ہزار ایکڑ رقبہ کو نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کراپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے انتہائی موزوں قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2017ء کے پہلے6 ماہ کے دوران 22 ارب روپے مالیت کی 93 ہزار 500 میٹرک ٹن کالی چائے جبکہ 10 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی 450 میٹرک ٹن سبز چائے درآمد کی ہے۔