Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنہا حوثی

منگل 5دسمبر 2017ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” البلاد“ میںسابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے حوالے سے اداریئے کا ترجمہ نذر قارئین ہے۔
حوثی تنہا ہوگئے۔ البلاد
سابق اتحادی اور یمن کی آئینی حکومت کے خلاف انقلاب کے روح رواں علی صالح کے قتل کے بعد حوثی تنہا ہوگئے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ صنعاءمیں عرب تشخص کی تحریک بیداری کا علم بلند ہونے کے بعد یمنیوں کے نصیب جاگ گئے۔ صنعاءسے اٹھنے والی عرب تشخص کی تحریک ”قم“ سے سند فضیلت پانے والے فتنہ انگیزوں کی روانگی تک جاری رہیگی۔ یمنی عوام اسلحہ کے بل پر سماجی تبدیلی تھوپنے والوںسے تنگ آچکے ہیں۔ حوثی زندگی کے ہر شعبے میں تبدیلیاں لا ر ہے ہیں۔ اسکولوں کے نصاب تک بدل چکے ہیں۔ یہ سب کچھ اہل یمن کے طور طریقوں سے میل نہیں کھاتا۔ یمن کے بیشتر عوام ایرانی حکمراںکے احکام قبول کرنے پر تیار نہیں۔ وہ خود کو تہران کا یرغمالی بنائے رکھنے پر راضی نہیں۔
مزید پڑھیں:۔ سازشی حوثی
گزشتہ 2دنوں سے پے درپے ہونے والے خونی واقعات یمن میں عرب زادوں کے سینوں پر بیٹھے حوثیوں کے وجود کے زوال کی خبر دے رہے ہیں۔ ایرانی وظیفہ خوار اپنی حد سے تجاوز کرچکا ہے۔ خونریزی کے سیلاب کے بعد اسکے آخری منطقی انجام کا وقت قریب پہنچ چکا ہے۔
فی الوقت یمنی عوام محسوس کرنے لگے ہیں کہ اب حوثیوں کے دوزخ سے نجات کا وقت قریب آچکا ہے۔ انہیں احساس ہوچکا ہے کہ آئینی حکومت کی تائید و حمایت ہی میں انکی نجات مضمر ہے۔ انہیں پتہ چل چکا ہے کہ انتفاضہ سے فائدہ اٹھا کر ہی وہ مصائب کا بوجھ سر سے ہٹاسکیں گے۔ انتفاضہ نے نہ صرف یہ کہ حوثیو ں کو حواس باختہ کیا ہے بلکہ تہران کے امامہ پوشوں کی نیندیں بھی اڑا دی ہیں۔ یمن کے عرب قبائل عزم محکم اور عمل پیہم کی بدولت موجودہ توازن الٹ پلٹ کرسکتے ہیں۔ عرب قبائل ہی اس نعرے”آج کے بعد حوثیوں کیلئے کوئی جگہ نہیں“ کو سچا ثابت کرینگے
٭٭٭٭٭٭٭٭
مزید پڑھیں:۔ بنی نوع انسان کی خدمت کرنے والے ....... 

شیئر: