Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی صالح کی لاش کی بیحرمتی.....سعودی اخبار کی سرخیاں

5دسمبر 2017ءمنگل کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”المدینہ“ کے صفحہ اول کی نمایاں سرخیاں:

٭ شاہ سلمان اور امریکی وزیر توانائی نے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعاون کے نئے افق کا جائزہ لیا
٭ سعودی عرب آئندہ چند برسوں کے دوران ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کیلئے 2ایٹمی پلانٹ قائم کریگا، خالص الفالح
٭ خون کے پیاسے حوثیو ںنے علی صالح کو قتل کردیا اور انکی لاش کی بیحرمتی کی، میرے باپ کا خون ایرانی دم چھلوں کے سروں پر دوزخ بن کر پلٹے گا، احمد صالح،سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد کے طیاروں نے قصر صدارت پر بمباری کی
٭ جی سی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، کویت میں خلیجی سربراہ کانفرنس کی تیاریاں
٭ پبلک کنٹرول بورڈ کے افسران نے 4سرکاری اداروں کے عہدیداروں کیساتھ جدہ بارش کے موضوعات پر پوچھ گچھ شروع کردی
٭ جدہ کورنیش پر توڑ پھوڑ مچانے والے 25افراد گرفتار
٭ 9ماہ کے دوران 339ارب ریال کے قرضے اشیائے ضرورت کے حصول کیلئے لئے گئے
٭ اصلاح و مرمت کے بہانے زیورات کی دکانیں بند
٭٭٭٭٭٭٭٭
امزید پڑھیں:۔ باعزت لوگوں کی تحریک بیداری
 

شیئر: