Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطے میں ہند کا کوئی کردار قبول نہیں،خرم دستگیر

اسلام آباد...وزیردفاع خرم دستگیر نے کہاہے کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوبارہ اعتماد سازی پرتوجہ دی جائے گی۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں سلامتی کے حوالے سے ہند کے کسی کردار کو قبول نہیں کرے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے کراچی، بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں امن بحال کیا ہے۔ آپریشن ردالفساد سے ملک میں د ہشتگردی کامکمل خاتمہ کیاجائیگا۔وزیردفاع نے کہا کہ پاک افغان سرحد کے دونوں جانب موثر نظم ونسق اورنگرانی سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

شیئر: