Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ آصف کا شسما سوراج کو خط

اسلام آباد...وزیرخارجہ خواجہ آصف نے ہندوستانی ہم منصب سشما سوراج سے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ ہند سیز فائر کی خلاف ورزی بند کرے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ہم منصب سشما سوراج کو ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی روکنے پر خط لکھا ہے ۔ خط میں خواجہ آصف نے یہ بات واضح کردی کہ پاکستان جارحیت میں پہل نہیں کرتا بلکہ جوابی کارروائی کرتا ہے ۔ دونوں ممالک کو مل کر اس خلاف ورزی کا خاتمہ کرنا ہے جس سے معصوم شہریوں کی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ رواں سال ہندوستانی فورسز کی جانب سے 1300مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے ،جس میں 52شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں ۔

شیئر: