Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عثمانیہ یونیورسٹی میں پولیس لاٹھی چارج کیخلاف اے بی وی پی کا پھر ہنگامہ

    حیدرآباد۔۔۔۔۔۔ عثمانیہ یونیورسٹی میں پولیس لاٹھی چارج کیخلاف اے بی وی پی نے تلنگانہ بھر میں تعلیمی اداروں کے آج بند کی اپیل کی ۔ اس بند کے سبب عثمانیہ یونیورسٹی اور جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کے حدود کے تمام کالجز کے 5اور6دسمبر کو ہونیوالے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ اے بی وی پی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ سرکاری محکمہ جات میں خالی اسامیوں پر تقرری کرے ۔اے بی وی پی کے ریاستی سیکریٹری ایل ایپا نے تمام تعلیمی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ بند کے سلسلہ میں تعاون کریں ۔اے بی وی پی کے کارکنوںنے حیدرآباد کے کئی تعلیمی اداروں میںجاکر انتظامیہ سے ملاقات کی اور اس بند کو کامیاب بنانے کی خواہش کی ۔ واضح رہے کہ 2دن پہلے یونیورسٹی کیمپس میں مرلی نامی طالبعلم نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔اس نے سوسائیڈ نوٹ چھوڑا تھا جس میں پوسٹ گریجویشن کے امتحانات کو خودکشی کی وجہ بتائی تھی ۔ اس نے لکھا کہ امتحانات کے سبب وہ کافی فکر مند تھا۔اسکی خودکشی کے بعد عثمانیہ یونیورسٹی میں کشید گی پھیل گئی ۔طلبہ نے الزام لگایا کہ تلنگانہ حکومت ملازمتوں پر تقرری میں ناکام ہوگئی جس کے سبب اس نے خودکشی کرلی۔

شیئر: