جونیئر اسکواش ٹیم عالمی مقابلوں کےلئے ملائیشیا پہنچ گئی
اسلام آباد : قومی جونیئر اسکواش ٹیم عالمی مقابلوں میں شرکت کےلئے ملائیشیا پہنچ گئی۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکریٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان کے مطابق قومی ٹیم ملائیشیا اوپن کے مقابلے ملائیشیا میں جاری ہیں جس میں پاکستان کے منصور زمان اور ذیشان ذیب انڈر 19، انڈر17 میں حارث اقبال اور عزیر شوکت جبکہ انڈر 15 میں اسد اللہ اور حمزہ خان اسکواش کی مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔