امریکی سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کے نتائج ۔۔۔ صفحہ اول کی سرخیاں
بدھ 6دسمبر2017ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط “ کی صفحہ اول کی سرخیاں کچھ اس طرح ہیں:۔
٭ امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کے عزم پر ٹرمپ کو دنیا بھر سے سنگین نتائج کاانتباہ، خادم حرمین شریفین نے امریکی صدر سے کہہ دیا کہ اس سے مسلمانوں کے جذبات مشتعل ہونگے
٭ کویت نے تنازعات نمٹانے کیلئے خلیجی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کردی
٭ بدعنوانی کے بیشتر ملزمان لوٹی ہوئی دولت واپس کرنے پر رضامند ہوگئے،سعودی عرب
٭ حسنی مبارک کے وزیر داخلہ العادلی گرفتار
٭ لبنان نے خود کو عرب ممالک کے جھگڑوں سے دور رکھنے کے عزم کا اعادہ کردیا، سعد الحریری نے استعفے کا ارادہ ترک کردیا
٭ الرقہ کے داعشی صحرائے سینا بھیجے گئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوگان کا دعویٰ
٭٭٭٭٭٭٭٭