Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چہرے کے لیے شہد اور بادام کا ماسک

موسم چاہے گرمی کا ہو یا سردی کا  ہر کسی کی توجہ رنگ گورا کرنے کی طرف مبذول رہتی ہے ۔ خاص طور پر خواتین گوری رنگت کے حصول کے لیے  رنگ گورا کرنے والی کریموں اور بیوٹی ٹپس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرتی ہیں ۔ نہ صرف گرمیوں کے موسم میں بلکہ سردیوں میں بھی دھوپ سینکنے سے اس کی تپش جلد کو سانولا کر دیتی ہے ۔ گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے جلد کی رنگت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔ یہ جلد کو گورا کرنے کے ساتھ ساتھ اسے ساٗئڈ افیکٹس سے بھی محفوظ رکھتے ہیں اور اور مختلف کریموں کے استعمال کے باعث  انکے کیمیکلز کو جلد پر اثر انداز ہونے سے بچاتے ہیں ۔ اس ضمن میں شہد اور بادام کا ماسک آپ کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔
شہد اور بادام جلد کی رنگت نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ آپ بہت آسانی سے گھر  پر شہد اور بادام کا ماسک تیار کر سکتی ہیں ۔ اس کے لیے ایک کھانے کا چمچ دودھ کا پاوٗڈر لیں اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد اور لیموں کا جوس ملائیں اور آدھا چمچ بادام کا تیل ملا کر مکس کر لیں ۔ ماسک تیارہو جائے تو دس سے پندرہ منٹ تک چہرے پر لگائیں ۔ بہترین نتائج کے لیے روزانہ استعمال کریں ۔ 
مزید پڑھیں:شہد خشک اور پھٹے ہونٹوں کا بہترین حل
 

شیئر: