Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹھنڈی لہر 72گھنٹے تک جاری رہیگی

مکہ مکرمہ۔۔۔ماہر موسمیات زیاد الجہنی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں آنے والی ٹھنڈی لہر 72گھنٹے تک جاری رہیگی۔ شمالی حدود، الجوف ریجنوں، تبوک کے بعض علاقوں، حائل اور شمالی قصیم میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر جائیگا جبکہ شمال مشرقی اور وسطی علاقوں بشمول حفر الباطن میں درجہ حرارت 2ڈگری ہوگا۔ آبادی سے باہر درجہ حرارت اور کم ہوجائیگا۔ الجہنی نے توجہ دلائی کہ گرم ملبوسات خصوصاً بچے اور بوڑھے استعمال کرنا شروع کردیں۔ امسال یہ ٹھنڈک کی پہلی شدید لہر ہے۔موسم سرما باقاعدہ 2ہفتے بعد 21دسمبر سے شروع ہوگا۔

شیئر: