Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرس گیل کے 800 چھکے،نئی تاریخ رقم

  ڈھاکا: جارح مزاج ویسٹ انڈین اور رنگپور رائیڈرز کے بلے باز کرس گیل نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائٹنز کے خلاف ایلیمنیٹر میچ میں شاندار سنچری داغ دی۔ یہ ان کے کیریئر کی 19 ویں سنچری ہے، اس کے علاوہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں مجموعی طور پر 800 چھکے لگا کر نئی تاریخ بھی رقم کر دی۔کرس گیل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی تاریخ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے اور اننگز میں زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بھی بن گئے۔ انہوں نے بی پی ایل میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا صابررحمان کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ صابر نے گزشتہ سیزن نے 122 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ گیل نے 126 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ گیل نے بی پی ایل میں ایک اننگز میں انفرادی طور پر زیادہ چھکوں کا اپنا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ انہوں نے 2013ءمیں منعقدہ بی پی ایل میں اننگز میں 12 چھکے لگائے تھے جبکہ گزشتہ روز انہوں 14 چھکے لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

شیئر: