سعودی حصہ داری کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ کی تاریخ کا بڑا ترقیاتی منصوبہ
جمعرات 19 دسمبر 2024 12:16
’اعلان سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کی طرف سے 15 فیصد حصہ خریدنے کے بعد کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ نے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کی لاگت 2.3 پاؤنڈ بتائی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ ترقیاتی منصوبہ آئندہ دو سال تک جاری رہے گا۔
ہیتھرو ایئرپورٹ میں ترقیاتی منصوبے کا اعلان سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کی طرف سے 15 فیصد حصہ خریدنے کے بعد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے ہیتھرو ایئرپورٹ کی مالک کمپنی کے 15 فیصد حصص خریدے تھے۔
ہیتھرو ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ایئرپورٹ میں جامع إصلاحات کے علاوہ نیا رن وے اور پرانے ٹرمنل کی جگہ نیا ٹرمنل تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں‘۔
’علاوہ ازیں مسافروں کی سہولت کے لیے مختلف خدمات کو بہتر بنایاجائے گا‘۔